Poetry of Abid

محمد عابدؔ جعفری

محمد عابدؔ جعفری کی شاعری

رباعی

جب کبھی بھی مجلسِ شاہِ امم جاتا رہا

جانبِ کربل مرا ہر اک قدم جاتا رہا

واسطہ مشکل میں بس شبیر کا رب کو دیا

غم سے شاہِ دیں کے دنیا کا غم جاتا رہا

محمد عابدؔ جعفری

شان حضرت امام حسینؑ

خدا کا دین بچانے حسین نکلے ہیں

"یزیدیت کو مٹانے حسین نکلے ہیں"

گئے جو اس زمیں پر انبیا تو روتے تھے

اسی کو خلد بنانے حسین نکلے ہیں

نبی کی آل بھی گھر سے نکل پڑی ہے اب

کیا تھا عہد نبھانے حسین نکلے ہیں

پڑی ہے دیں کو ضرورت محافظوں کی جب

تو اپنا کنبہ لٹانے حسین نکلے ہیں

یزید فاسق و فاجر شرابی تھا عابدؔ

یہی تو سب کو بتانے حسین نکلے ہیں

محمد عابدؔ جعفری